تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:6

جعلی ڈگری کیس:الیکشن کمیشن سے 3 اپریل کو جواب طلب

آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری رکھنے والوں اور نادہندگان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے تین اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ در خواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کے بغیر الیکشن کمیشن کسی بھی امیدوار کو نااہل نہیں قرار دے سکتا اور نہ یہ واضح ہے کہ انتخابات کے لیے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر کس طریقے سے عمل ہوگا جبکہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں صرف منتخب پارلیمنٹ ہی ترمیم کر سکتی ہے لہذا الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی جائے۔۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے باوجود ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک ارشد محمود کی تعیناتی کی گئی جو دھاندلی کی ایک صورت ہے لہذا عدالت تعیناتی کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا جبکہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ تفصیلی رپورٹ پیش کرے کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر عمل درآمد کس طرح ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.