3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:58
بلوچستان کے 16 پارلیمنٹرینز کی ڈگریاں جعلی قرار
آج نیوز - بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سولہ پارلیمنٹرین کی ڈگریوں کو متعلقہ اداروں نے جعلی قرار دے دیاہے۔ جعلی ڈگریوں والوں میں سابق سینیٹرز، سابق رکن قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں جن میں سابق رکن قومی اسمبلی عمر گورگیج، ناصر علی شاہ، مولوی روزدین، مولوی آغا محمد، حمداران بگٹی، ہمایوں کرد، میر اسرار زہری جبکہ صوبائی اسمبلی کی سابق رکن شمع پروین مگسی، اخوندزادہ عبدالصمد، یار محمد رند، محمد خان طور اتمان خیل، طارق مگسی، علی مدد بھی شامل ہیں۔ متعلقہ اداروں نے سینیٹر اکبرمگسی ،سابق سینیٹر محبت خان مری ، سابق سینیٹرریحانہ یحییٰ کی ڈگریاں بھی جعلی قرار دے دی ہیں۔