تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:9

سابق پارلیمنٹیرینز کا ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ

آج نیوز - سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد پندرہ سابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ کر لیا،تاہم ابھی تک کسی رکن کی ڈگری کو کلیئر نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اب تک پندرہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی رکن کی ڈگری کو کلیئر نہیں کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق اراکین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے دفاتر پانچ اپریل رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ایک سو نواسی اراکین نے سپریم کورٹ کے حکم پر پانچ اپریل تک ڈگریوں کی تصدیق کرانی ہے۔ دوسری جانب ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ اور آئی بی سی سی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ ڈگریوں پر دستخط بہت پرانے ہیں جو میچ نہیں ہو رہے، اس لئے دستخط کی تصدیق کیلئے متعلقہ بورڈ اور آئی بی سی سی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.