تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:18

مضبوط عدلیہ کے بغیر اچھی حکمرانی ناممکن ہے، چیف جسٹس

آج نیوز - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران انتخابی عمل کے دوران سب سے یکساں سلوک کریں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں عدلیہ کی طرف سے کیا گیا فیصلہ قوم کی قسمت کے تعین میں اہم ثابت ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مضبوط عدلیہ کے بغیر اچھی حکمرانی ناممکن ہے۔ انتخابی عمل میں عدالتی افسران کی تعیناتی قوم کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی عدالتی پالیسی میں عدلیہ کو انتخابی عمل سے دور رکھنا مناسب سمجھا تھا۔ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر قواعد میں نرمی کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدلیہ ہمارا چہرہ ہے، ریٹرننگ افسران کا انتخابات کیلئے کردار ادا کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور کسی دباوٴ میں آئے بغیر اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی افسران کا فرض ہے وہ شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی ساکھ ثابت کریں۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا یقینی بنایا جائے کہ انتخابات میں چنے گئے نمائندے نا اہلی کے دھبے سے پاک ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.