3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:18
پاسپورٹ لیمینیشن کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناعی جاری
آج نیوز - اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن اسکینڈل کیس میں لیمینیشن کی درآمد پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے پاسپورٹ لیمینیشن سکینڈل کیس کی سماعت کی،،دوران سماعت عدالت نے لیمنیشن کی درآمد کے لیے ایک ارب روپے کے ٹھیکے پرعملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔۔۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ،،ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جوب طلب کرلیا۔۔۔ غیر ملکی کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیمینشین پیپر کا ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔۔۔