3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:39
کالج ورلڈ کپ: کراچی یونیورسٹی نے نیو ساؤتھ ویلز کو ہرادیا
آج نیوز - سری لنکا میں کالج ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ، افتتاحی میچ میں کراچی یونیورسٹی نے آسٹریلیا کی نیوساوتھ ویلز کو ستائیس رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سو اکسٹھ رنزبنائے۔ فرازعلی نے دس چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے اکسٹھ رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنزبناسکی۔ فراز علی کو ان کی عمدہ بیٹنگ پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ جیتنے کے بعد کراچی یونیورسٹی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔