تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:48

کنفڈریشنز کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری

آج نیوز - فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے برازیل میں ہونے والے کنفڈریشنز کپ میں نئی گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دے دی۔ گول لائن ٹیکنالوجی کیلئے برطانیہ کی ہاک آئی سمیت چار ٹیکنالوجی پرووائیدڑز کے درمیان مقابلہ تھا۔ رواں سال برازیل میں ہونے والے کنفڈریشنز کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے جرمن کمپنی گول کنٹرول کا انتخاب کرلیا گیا۔ منتخب کردہ سسٹم فیفا کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں اسے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ فیفا نے کئی متنازعہ فیصلوں کے بعد گزشتہ سال تجرباتی بنیاد پر گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ گول کنٹرول فورڈی سسٹم میں پچ کے اطراف چودہ ہائی اسپیڈ کیمرے نصب کئے جاتے ہیں۔ فیفا کے مطابق گول کنٹرول فور ڈی کوکنفڈریشنز کپ سے قبل تمام اسٹیڈیمز میں انسٹال کرکے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ گول کنٹرول فورڈی کوایک اسٹیڈیم میں انسٹال کرنے پر دو لاکھ یوروکے اخراجات آئیں گے جبکہ اس کا فی میچ خرچ تین ہزاریوروہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.