3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:48
پاکستان سیمنٹ انڈسٹری سخت مشکلات کا شکار
آج نیوز - سیمنٹ انڈسٹری بلند پیداواری لاگت اور برآمدی مارکیٹ میں غیریقینی صورت حال کے باعث مکمل پیداواری صلاحیت استعمال کرنے سے قاصر ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری ان دنوں سخت مشکلات کا شکار ہے، اس کے باوجود مارچ میں پیداوار تینتیس لاکھ چھبیس ہزار ٹن رہی، جس میں سے پچیس لاکھ اٹھاون ہزار ٹن سیمنٹ مقامی سطح پر استعمال کیا گیا، جبکہ چھیہتر ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کر دیا گیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معیشت میں جمود اور بلند لاگت پیداوار نے سیمنٹ کی منڈی تباہ کر دی، رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی مجموعی پیداوار دو کروڑ پینتالیس لاکھ ٹن رہی، جس میں سے ایک کروڑ تیراسی لاکھ ٹن مقامی سطح پر استعمال ہوا، جبکہ اکسٹھ لاکھ ٹن سیمنٹ برامد کیا گیا۔