تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:28

کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد گرفتار

آج نیوز - کراچی کے علاقے لانڈھی ایٹی نائن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم سمیت چودہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لانڈھی ایٹی نائن کے علاقے میں صبح سویرے پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں ایسٹ زون کے تمام تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس کمانڈوز اور لیڈیز اہلکاروں سمیت پانچ سو اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ ایس ایس پی کورنگی عرفان بھٹو کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث نامزد ملزم حنیف عرف چٹہ گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ایسٹ زون کے تمام علاقوں میں جرائم پیشہ افراد خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.