3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:39
کیوی کرکٹر جیسی رائیڈر ہسپتال سے ڈسچارج
آج نیوز - کیوی کرکٹرجیسی رائیڈرکوہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ رائیڈراپنے ہوم ٹاوٴن ویلنگٹن لوٹ گئے۔جیسی رائیڈر کے منیجرآرون کلی کے مطابق رائیڈرکوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اوروہ ویلنگٹن میں اپنے گھرپہنچ گئے ہیں۔ کلی کے مطابق رائیڈ ر بہت تھکے ہوئے ہیں لیکن وہ گھرپہنچ کرخوش ہیں۔ ستائیس مارچ کوکرائسٹ چرچ میں ایک ریسٹورنٹ کے باہرکچھ افراد نے رائیڈرپرحملہ کردیا تھا جس سے ان کے سراورپھیپھڑوں میں شدید چوٹیں آئیں۔ دماغ پرلگنے والی چوٹ کے باعث رائیڈر کوما میں چلے گئے تھے اورانہیں دو روزتک آئی سی یومیں مصنوعی تنفس پررکھا گیا۔ رائیڈرایک ہفتہ ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ کرائسٹ چرچ پولیس نیرائیڈرپرحملے کے الزام میں ایک بیس سالہ نوجوان اوراس کیایک رشتہ دارکوگرفتارکیا تھا۔ دونوں ملزمان کوکل جمعرات کوکورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس کے مطابق رائیڈرکوحملے سے متعلق کچھ یاد نہیں ہے۔