3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:8
افغانستان :عدالت پر حملہ ،چالیس افراد ہلاک
آج نیوز - افغانستان میں ایک عدالت پر حملے میں چالیس افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔یہ حملہ صوبہ فرح میں واقع عدالت میں اس وقت کیا گیا جب وہاں پر طالبان کیخلاف مقدمے کی سماعت تھی ۔حملے میں چالیس سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جس میں تیس شہری اور نو حملہ آور ہیں ۔حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے ۔