3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:8
اوگرا عملدرآمد کیس:توقیر صادق کے ریڈ وارنٹ پر ریکارڈ طلب
آج نیوز - سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کیس میں سابق چیئرمین توقیر صادق کے ریڈ وارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ اور شریک ملزم شہزاد اکبر بھٹی کی معافی کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دس جنوری کو سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے ،احتساب عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے،دنیا جانتی ہے توقیر صادق کہاں ہے،انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر اور شریک ملزم شہزاد اکبر بھٹی کو نیب کیجانب سے معافی دیدی گئی ہے،اسے پچیس فروری کو معافی دی گئی،جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے انتیس جنوری کو خود درخواست دی تھی،معافی کی درخواست اعتراف جرم سے پہلے اینی چاہئے تھی،اعتراف جرم کے بعد معافی کیسے دی جا سکتی ہے،عدالت نے توقیر صادق کے ریڈوارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ نیب سے تفتیشی افسر شہزاد اکبر بھٹی کی معافی کے حوالے سے بھی تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،کیس کی آئندہ سماعت سترہ اپریل کو ہوگی۔