3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:58
کیمپس کرکٹ ورلڈ فائنل:چندی گڑھ نے جامعہ کراچی کو ہرادیا
آج نیوز - کیمپس کرکٹ ورلڈ فائنل میں چندی گڑھ کالج بھارت نے جامعہ کراچی پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جامعہ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رنزبنائے۔ اوپنرعامرحسن نے ساٹھ گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ نہ کرسکا۔ جواب میں چندی گڑھ کی ٹیم نے ہدف با آصانی سولہویں اوور میں دو وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جس کرن سنگھ نے پچھتر رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔ کراچی یونیورسٹی نے اپنے پہلے میچ میں نیو ساوتھ ویلز آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔