تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:39

کراچی بدامنی کیس: سپریم کورٹ پولیس کی رپورٹ پر برہم

آج نیوز - سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں پولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر برہمی کااظہا رکرتے ہوئے مسترد کردی، عدالت میں نوگوایریا سے متعلق متعلقہ ایس ایچ اوسے سرٹیفکیٹس طلب کرلئے، چیف جسٹس کہتے ہیں جس دن پولیس اور رینجرز نے فیصلہ کرلیا اس دن شہر میں امن ہوجائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوارن شہرمیں امن وامان سے متعلق پولیس حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے قراردیا کہ رپورٹ کاغذاتی کارروائی پوری کرنے اور عدالت کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا جس دن پولیس اور رینجرز نے فیصلہ کرلیا اس دن شہر میں امن ہوجائے گا،اگر نوگوایریا نہیں ہوں گے تو کرائم بھی نہیں ہوں گے، یہاں پسند اور ناپسند کی مرضی سے ایس ایچ او لگائے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پولیس کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، لوگ بھتہ دے کر اپنی حفاظت کروارہے ہیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاخوف کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہم عوام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی زندگی کا تحفظ بھی چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ موجود ہے کسی کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا ہم امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔ سماعت کے موقع پرلیاری سے تعلق رکھنے والے ارشد پپو کے حامیوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.