4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:28
لوکل گورنمنٹ سندھ کے کنٹریکٹ پر تعینات افسران فارغ
آج نیوز - لوکل گورنمنٹ سندھ کے مختلف محکموں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات تمام افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے مختلف محکموں میں بھاری معاوضوں پر تعینات کنٹریکٹ افسران کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فارغ کر دیا۔ کنٹریکٹ ختم کئے جانے والے افسران میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلمان فریدی بھی شامل ہیں جن کے خلاف نیب میں بدعنوانی اور کرپشن کے متعدد کیس زیر سماعت ہیں، جبکہ دیگر افسران میں سید واحد علی کنسلٹنٹ سی این این ، زاکر علی، کنسلٹنٹ حسن امام صدیقی ڈائریکٹر، سید فیصل سعود ایم سی سیکریٹریٹ، عتیق بیگ ای ڈی او، رشید مغل کنسلٹنٹ ٹی سی ڈی ستار جاویدکنسلٹنٹ ٹی سی ڈی سلمان فریدی کنسلٹنٹ کے ایم سی لینڈ، ڈاکٹر اشرف صدیقی کنسلٹنٹ ہیلتھ، اقبال جنگ کنسلٹنٹ اے ڈی ایم ٹی آر بھی فارغ کر دیئے گئے جو اس سے قبل بھاری معاوضے سمیت تمام سہولیات حاصل کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق بعض کنٹریکٹ افسران کے پاس ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں زیر استعمال تھیں۔