تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58

پاکستانی بینکس ملک بھر میں 715 نئی برانچز کھولیں گے

آج نیوز - سالانہ توسیعی پلان کے تحت رواں سال پاکستانی بینکس ملک بھر میں سات سو پندرہ نئی برانچز کھولیں گے۔ ذرائع کے مطابق سال دو ہزار تیرہ میں بیشتر بینکوں نے برانچ لائسنس پالیسی کے تحت اسٹیٹ بینک کواپنے سالانہ برانچ ایکسپینشن پلان جمع کرادیئے ہیں، جس کے تحت، کنونشنل، اسلامک اور مائیکرو فنانس بینکس ملک بھر میں سات سو پندرہ نئی برانچز کھولیں گے۔ جن میں سے چار سو چھیاسی برانچز کننوینشنل بینکس جبکہ دو سو انتیس برانچز اسلامک بینکس کھولیں گے ، گزشتہ سال بینکنگ سیکٹر نے سات سو تیرہ نئی برانچز کھولیں تھیں۔اس وقت ملک بھر میں گیارہ ہزار تیرانوے بینک برانچز کام کر رہی ہیں۔ برانچ لائسنس پالیسی کے تحت بینکس دیہی علاقوں میں بیس فیصد نئی برانچز کھولنے کے پابند ہیں۔ اس طرح رواں سال کے توسیعی منصوبے میں بینکوں کو ایک سو چالیس برانچز دیہی علاقوں میں کھولنا ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.