تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:38

اوگرا ریفرنس کیس : میر کمال بجارانی کی عبوری ضمانت خارج

آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اوگرا ریفرنس کیس میں اوگرا کے ممبر فنانس میر کمال بجارانی کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویڑنل بینچ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس عبدالسمیع خان نے اوگرا کے ممبر فنانس کمال بجارانی کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بے بنیاد ریفرنس بنایا گیا ہے۔ جس کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں ہیں۔ لہٰذا ان کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔ عدالت نے درخواست خارج کر دی جس پر میر کمال بجارانی نیب حکام کے سامنے کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ میر کمال بجارانی بیاسی ارب روپے کی کرپشن میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے شریک ملزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.