4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:58
نگراں کابینہ:نوٹیفکیشن جاری ،وزراء نے چارج سنبھال لیا
آج نیوز - کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وفاقی وزراء نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کیجانب سے گزشتہ روز نگراں وزراء کو قلمدان سونپے گئے تھے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگران وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے ، نو ٹیفکیشن کیمطابق ،عارف نظامی کو وزارت اطلاعات وپوسٹل سروسز،ڈاکٹر مصدق کوپانی وبجلی ،احمر بلال صوفی قانون وانصاف اور پارلیمانی امور،ملک حبیب خان وزارت داخلہ، ڈاکٹر ثانیہ سائنس اور ٹیکنالوجی ،شہزادہ احسن اشرف شیخ صنعت وپیداوار ،ڈاکٹر یونس سومرو ہاوسنگ اینڈ ورکس،عبدالمالک کاسی ریلوے،شہزادہ جمال مذہبی امور،ریگولیشن اور قومی ہم آہنگی،میر حسن ڈومکی خوراک ،سیکورٹی اورآئی پی سی،اسد اللہ مندوخیل وزارت جہازرانی اور مواصلات اور فیروزجمال شاہ سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر ہونگے۔