تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:18

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

آج نیوز - ملک کے بیشترحصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہا، مالا کنڈ،ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن اورکشمیر میں چند ایک مقامات پرتیزہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،سب سے زیادہ بارش دیر،پاراچنارپانچ،چترال تین،سیدوشریف،مالم جبہ دو، کوہا ٹ ، کوٹلی اور لوئردیرمیں ایک ملی میٹرریکارڈ کی گئی،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا،جبکہ مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آئندہ دوسے تین روزکے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ، سب سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت تربت میں اٹھتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ پاراچنارایک،مری پندرہ، اسکردوسولہ، کوئٹہ بائیس،گلگت تئیس، مظفر آباد ،پشاور ستائیس، اسلام آباد اٹھائیس،ملتان تیس،لاہوراکتیس،فیصل آباد بتیس،کراچی چونتیس اورحیدرآباد میں درجہ حرارت پینتیس سینٹی گریڈ رہا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار ایک ہزار ایک سو پینتالیس فی مکعب میٹررہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.