تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:28

ن لیگ کی جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی

آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی سے ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جے یو آئی صوبے میں زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کو قبول نہیں۔امیر مقام نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔خواتین کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر امیرمقام کاکہنا تھا کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور اگر انتخابات میں کسی امیدوار نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا تو اسے ہرصورت روکا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.