4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:39
بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کی ضرورت نہیں،آفتاب
آج نیوز - قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوٴ کہتے ہیں کہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کی ضرورت نہیں، امیدواروں کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری قیادت کے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ جعلی ڈگری جرم ہے،لیکن بیلٹ پیپر میں خالی خانہ کا تجربہ کرنے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، ہماری جماعت نے کے پی کے میں قومی اسمبلی کے سترہ اور پنجاب میں بارہ امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سابق صدر شاہین انور گیلانی اور کرنل ریٹائرڈ ایس کے ٹرسیلر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کو ملک گیر پارٹی بنائیں گے۔