تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:13

ایچ ای سی:3 سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگریاں جعلی قرار

آج نیوز - ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تین سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگریاں جعلی قرار دے دیں، ایک سو نواسی میں صرف تیس سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگریاں درست قرار دے دی گئی ہیں۔ہائرایجوکیشن کمیشن میں ڈگری کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایچ ای سی نے شیخ وقاص اکرم سمیت تین سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگری جعلی قرار دیدی ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے مطابق، شیخ وقاص کی ڈگری انٹر بورڈ کمیٹی کی تصدیق کے بعد جعلی قرار دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم کی تعلیمی اسناد ہی نہیں بلکہ مائیگر یشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہے۔ جاوید لغاری نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم ان پر نہ برسیں، ڈگری جعلی قرار دینے میں ان کا اور کمیشن کا کوئی ہاتھ نہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق، انٹربورڈ کمیٹی نے شیخ وقاص کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا تھا۔ دوسری طرف ایچ ای سی نے ایک سو نواسی سابق پار لیمنٹیر نز میں تیس کی ڈگریاں درست قرار دے دی گئیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کا کل آخری دن ہے، ایچ ای سی نے پبلک نوٹس دوبارہ جاری کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.