تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:29

نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سزا یافتہ نہیں، شہباز شریف

آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب فوراً الزامات کی تردید کریں ورنہ ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم میں چار افراد کا ٹولہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نیب کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، ہم سزا یافتہ نہیں، ڈیفالٹر کا الزام سو فیصد غلط ہے۔ ہمارے اوپر ایک روپے کا بھی قرضہ ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے، ۔قرضے معاف کرانے والوں کے حوالے سے ہمارا موقف ڈھکا چھکا نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب فوراً الزامات کی تردید کریں ورنہ ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، اخبارات میں بے بنیاد اور من گھڑت خبر شائع کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعظم اس معاملے پر خاموش نہ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.