تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:58

بولر کا نان اسٹرائیکنگ اسٹمپ سے ٹکرانا نوبال قرار

آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بولر کے نان اسٹرائیکنگ اسٹمپ سے ٹکرانے کو نوبال قراردینے کا قانون متعارف کرادیا۔ نئی پلیئنگ کنڈیشن کا اطلاق تیس اپریل سے تمام فارمیٹس پرہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق نئی کنڈیشنز کا اطلاق تیس اپریل سے ہوگا۔ موجودہ کنڈیشنز میں بولر اگرگیند کراتے وقت نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی وکٹ گرانے کی کوشش کرتا ہے تو امپائر اسے ڈیڈ بال قرار دیتا ہے لیکن اب اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔ نئی کنڈیشنز کے تحت پہلا ایک روزہ میچ تین مئی کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے یہ فیصلہ ایم سی سی کی سفارش پرکیا ہے جس کا مقصد کھیل کو مزید شفاف بنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.