تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:9

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

آج نیوز - لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سہیل ملک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں نواز شریف کے خلاف اعتراض داخل کرایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف اصغر خان کیس میں ڈیفالٹر ہیں ، نواز شریف ڈیل کر کے باہر گئے اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔ سیشن کورٹ نے آج سماعت کے دوران سہیل ملک کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.