تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:19

پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کے میچز شروع

آج نیوز - پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کے میچزملک بھرمیں شروع ہوگئے۔ سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایونٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں، ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں طویل عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ تمام قومی کرکٹرز ان ایکشن دکھائی دیں گے کیونکہ اس میں کارکردگی دکھانے والے ابتدائی تیس کرکٹرز میں سے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ون ڈے کپ میں سخت مقابلے متوقع ہیں، سنئیر اور جونئیر پلئیرز ایسے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتے، ایسے ٹف ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ ون ڈے ٹورنامنٹ نئے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں دس محکموں کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل انیس اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.