5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:49
کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، متعدد زیر حراست
آج نیوز - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے ال آصف اسکوائر پر رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی اور گھر گھر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکار بھی حصہ لے رہی ہیں۔