5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:59
اورکزئی:جیٹ طیاروں کی بمباری ،10 شدت پسند ہلاک
آج نیوز - لوئراورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دس شدت پسند ہلاک کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے گواک میں جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔