تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28

الیکشن کمیشن :بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنیکا فیصلہ موٴخر

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے قانونی پیچیدگیوں کے باعث عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرانے کا فیصلہ موٴخر کردیا بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ چند روز قبل چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا،اس مقصد کیلئے ایرڈیننس جاری کرایا جانا تھا کہ جو ووٹرز کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینا چاہیں وہ خالی خانے میں مہر لگا سکیں گے اور اگر پچاس فیصد سے زائد ووٹرز خالی خانے میں مہر لگاتے ہیں تو اس حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی،تاہم اس حوالے سے بروقت قانون سازی نہ ہونے،بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں وقت کم بچنے اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے باعث بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ موٴخر کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.