5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:50
لاہور ہائیکورٹ: سمیرا ملک کی نااہلی کی درخواست مسترد
آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار عمر اسلم نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ سمیرا ملک نے جعلی ڈگری پر دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا، وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتیں، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ڈگری کی تصدیق کرانے پر پنجاب یونیورسٹی نے سمیرا ملک کی ڈگری کو درست قرار دے دیا۔ جسکے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا۔