تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:19

کراچی:طلبہ کا احتجاج،امتحانی مراکز کی تبدیلی کا مطالبہ

آج نیوز - کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے سامنے طلبہ اور اسکول انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبہ کے امتحانی مراکز ان کے رہائشی علاقوں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی کے میٹرک بورڈ آفس کے سامنے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا نے اپنے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں اورنگی ٹاوٴن کے سولہ اسکولز کے طلبا اور اساتذہ موجود تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے امتحانی مراکز دوسرے علاقوں میں رکھے گئے ہیں جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے امتحانی مراکز کو ان کے رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جائے ورنہ وہ امتحانات کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ طلبا کے ساتھ احتجاج میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ کے کنٹرول کو بھی معاملہ حل کرنے کیلئے درخواست دی گئی تھ لیکن ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.