5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:39
لنڈی کوتل:فورسز کی کارورائی ،14 عسکریت پسند ہلاک
آج نیوز - لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارورائی دوران چودہ عسکریت پسند ہلاک ،چار سیکیورٹی اہلکارشہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں جیٹ طیاروں کا استعمال کیا گیا اورزمینی کارروائی بھی کی گئی۔ زمینی کارروائی میں سیکورٹی فورسز کو امن لشکر کی بھی مدد حاصل تھی۔ کارروائی میں چودہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں چارسیکیورٹی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔