تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:58

گوجرانوالہ:پولیس موبائل پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق

آج نیوز - گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شہاب عرف شبو ڈوگر وغیرہ کو ریمانڈ کیلئے لی جایا جا رہا تھا،ایمن آباد میں ملہووال کے قریب گھات لگائے ملزمان نے پولیس موبائل پر فائر کھول دیا،جس سے دو کانسٹیبل گلفام اور افتخار موقع پر دم توڑ گئے،جبکہ موبائل میں سوار ایک ملزم شہاب عرف شبو ڈوگر بھی ہلاک ہوگیا۔فائرنگ سے امان اللہ،حفیظ اللہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔شبو ڈوگر اور مہر گروپ کے درمیان دشمنی پر دو افراد قتل ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.