تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:8

سپریم کورٹ:کراچی میں نوگرایریاز سے متعلق رپورٹ پھرمسترد

آج نیوز - سپریم کورٹ نے کراچی میں نوگو ایریاز سے متعلق پولیس اوررینجرز کی رپورٹ دوبارہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم پر سات روز میں عملدرآمد کیا جائے ورنہ بلوچستان جیسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوئی۔چیف جسٹس نے پولیس اور رینجرز کی نوگوایریاز سے متعلق رپورٹ دوبارہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ تین دن میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے نوگوایریاز سے متعلق حلف نامہ پیش کریں۔سات دن میں مثبت نتائج نہیں نکلے تو بلوچستان کی طرح کا آرڈر جاری کریں گے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس بھی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔اس سے قبل پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگھوپیر، پی آئی بی کالونی ، عزیز آباد، اتحاد کالونی ، پیرآباد،سہراب گوٹھ ،صفورا گوٹھ،لیاری، نیو کراچی ،لانڈھی اور دیگر علاقے نوگو ایریاز میں شامل ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے دل میں معزز شخصیت کے نام پر قائم پی آئی بی کالونی کیسے نوگوایریا بن گیا، ہم نے ایس ایچ اوز سے نو گو ایریاز کا سرٹیفکیٹ مانگا تھا لیکن ان کی جانب سے شکایت نامہ آگیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاذر شمعون پانچ دن کی میڈیکل چھٹی پر ہیں، عدالت نے انہیں پیر کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے بتایا کہ چند ماہ کے دوران ان کے چار سو سے زائد کارکناں کو قتل کیا گیا لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں کیے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.