5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:38
انڈر16ایشیا کپ ہاکی:پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
آج نیوز - پاکستان نے انڈرسکسٹین بوائز ایشیا کپ میں مسلسل تین میچزجیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سنگاپورمیں کھیلے جانے والے فائیواے سائیڈ ایونٹ کے دوسرے روزپاکستان نے چین اورجاپان کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں چین کوایک کے مقابلے میں اٹھارہ گول سے شکست دی۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد عتیق نیچھ، شان ارشاد نے4 جبکہ نوہیززاہد نے تین گول اسکورکئے۔ دوسرے میچ میں پاکستان کا سامنا جاپان سے ہوا۔ قومی جونئیرٹیم نے جاپان کوسات چارسے زیرکیا۔ محمد عتیق نے دوگول اسکورکئے۔ پاکستان سری لنکا کیخلاف آخری میچ اورسیمی فائنل ہفتے کوکھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں آئندہ سال چین میں ہونے والے دوسرے یوتھ اولمپک گیمزکیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔