5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:48
چیمپئینزٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
آج نیوز - انگلینڈ کیخلاف سیریزاورچیمپئینزٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈزکا اعلان کردیا گیا۔ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرلیوک رونچی کا نام بھی اسکواڈ میں شامل ہے۔کیوی سلیکٹرزنے لیوک رونچی کوانگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزاورچیمپئینزٹرافی کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ اکتیس سالہ رونچی نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے لیکن ان کی پرورش آسٹریلیا میں ہوئی اورانہوں نے دوہزارآٹھ نومیں آسٹریلیا کی جانب سے چارون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے۔ لیوک رونچی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس سے سلیکٹرزکومتاثرکیا۔ آٹھ ماہ سے ٹخنے کی انجری میں مبتلا سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کی ون ڈے سیریزاورچیمپئینزٹرافی کیلئے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ویٹوری نے دوسال سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔ اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل ٹیسٹ اورون ڈے جبکہ فاسٹ بالرمارک گلیسپی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ کیوی ٹیم انگلینڈ کے دورے کا آغازچارمئی سے کریگی جہاں وہ چیمپیئنزٹرافی سے قبل دوٹیسٹ اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔