تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:19

تقسیم کار کمپنیوں کو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنیکا حکم

آج نیوز - وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کارکمپنیوں کو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا ہے ،نجی نادہندگان کو پانچ اپریل تک بقایات جات جمع کرانے کیلئے مہلت دی گئی تھی۔وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کارکمپنیوں کو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا ہے،جس کے بعد بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، نجی نادہندگان کو آج پانچ اپریل تک بقایاجات جمع کرانے کی مہلت دی گئی تھی، بقایا جات جمع نہ کرانے والے دو لاکھ پینتیس ہزار نجی نادہندگان کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے ،کمپنیوں نے نجی نادہندگان سے ایک سو دوارب روپے وصول کرنے ہیں،وزارت پانی و بجلی حکام کا کہنا ہے کہ نادہندگان کو بجلی فراہم کرنا جرم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.