تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:49

انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا،میرہزارخان کھوسو

آج نیوز - نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ،وزیر اعظم کہتے ہیں ملک میں عام انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے پہلے اجلاس میں وفاقی وزارء نے اپنی اپنی وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا،نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کابینہ کو اپنی ترجیحات کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ نتقال اقتدار کیلئے سیاسی جماعتوں کا کردار قابل تعریف ہے،انہوں نے کہا کہ پر امن ماحول میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا،اور پولنگ کے دوران امن و امان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا واحد مینڈیٹ پر امن ماحول میں بروقت شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے،نجی میڈیا کو نگران وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی،وزیر اطلاعات کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.