5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:19
اقتدار میں آکرملک میں ترقی کا پہیہ چلائیں گے،پرویز الہٰی
آج نیوز - سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر پنجاب کی طرح پورے پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلائیں گے۔گجرات کے حلقہ این اے ایک سو پانچ میں سیاسی کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت فراہم کی تھیں، اب اقتدار میں آ کر بی اے تک تعلیم اور کتابیں مفت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفت تعلیم دینا ان کی پارٹی کا منشور ہے اور وہ غریبوں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی منزلوں سے ہمکنار کریں گے۔