تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:8

ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ:محمد ماجد کی کوارٹر فائنل میں رسائی

آج نیوز - پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ قومی چیمپیئن حمزہ اکبرشکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔بھارت کے شہراندورمیں جاری ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں محمد ماجد نے بھارت کے ملکیت سنگھ کودلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیکرآخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ ماجد اورملکیت سنگھ کے درمیان آخری فریم تک سخت مقابلہ ہوا۔ بیسٹ آف سیون فریم کے میچ میں ماجد نے چارتین سے فتح سمیٹی۔ ماجد کی کامیابی کا اسکوراناسی اڑتالیس، چوالیس ستر، باسٹھ نو، آٹھ تہتر، اکیاون ستتر، چوراسی انیس اورپینسٹھ بائیس رہا۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ حمزہ اکبر کوپری کوارٹرفائنل میں چین کے ڑویی لونگ کے ہاتھوں چاردوسے شکست ہوئی۔ لونگ نے پہلے فریم میں حمزہ کیخلاف ایک سودوکا بریک بھی کھیلا۔ چینی کیوئیسٹ کی فتح کا اسکورایک سودوصفر، ستاسی صفر، اڑتالیس ستتر، بتیس انہتر، بیاسی ایک اورتہتربائیس رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.