6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:29
جنرل کیانی، چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ملاقات
آج نیوز - چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں جنرل کیانی نے الیکشن کمشنر کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ڈیفنس اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی موجود تھے۔ جنرل کیانی نے چیف الیکشن کمشنر پر واضع کیا کہ آرمی ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کوششوں میں بھرپور تعاون کرے گی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر فخر الدین جی ابراہیم نے جنرل کیانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں گے۔