6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:20
حافظ آباد: مخالفین کی فائرنگ، ماں ،بیٹا قتل
آج نیوز - حافظ آباد میں مخالفین نے فائرنگ کر کے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ خانقاہ ڈوگراں کے گاوٴں جھنڈوالا میں چیمہ اور آرائیں گروپوں کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی تھی،ہفتہ کے روز حبیبہ بیگم اپنے بیٹے شہباز کے ہمراہ عدالت میں کیس کی سماعت کیلئے آ رہی تھی کہ راستے میں مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی،جس سے دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔