تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:11

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ:محمد ماجد کی فائنل میں رسائی

آج نیوز - پاکستان کے محمد ماجد چائنیز کیوئیسٹ کو ہراکرایشین جونئیراسنوکرچیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بھارت کے شہراندورمیں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں محمد ماجد نے چین کے لونینگ کو بیسٹ آوف نائن فریم کے معرکے میں دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے زیر کیا۔ شروع کے تین فریم میں ماجد کو اپنے چینی حریف کے خلاف دو ایک کے خسارے کا سامنا تھا۔ لیکن ماجد نے شاندار فائیٹ بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ ماجد نے میچ میں چورانے کا بریک بھی بنایا۔ ماجد کی جیت کا اسکور چھیتر چھبیس، چھبیس اکیاسی، انیس چھیتر، ستتر اٹھائیس، ستتر ارتالیس، چھیاسٹھ انتیس اور چورانوے صفر رہا۔ ماجد نے پری کواٹر فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ مات دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.