تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:50

نجی بجلی گھروں نے 3 ارب روپے کی گیس ضائع کردی

آج نیوز - غیر معیاری نجی بجلی گھروں نے پانچ سال میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی گیس ضائع کردی۔غیر معیاری کیپٹو پاور پلانٹس گزشتہ پانچ سالہ جمہوریت میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی گیس ضائع کرچکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ سرکاری ادارے یہ سلسلہ روکنے کے بجائے زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان اکانومی واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نجی بجلی گھروں کے اسکینڈل میں ملوث با اثرافراد کو بے نقاب کرکے کارروائی کرے۔ سابق حکومت کی سالانہ ستر ارب روپے کی گیس ضائع کرنے والی پالیسی واپس لی جائے، اگر غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ مین چار گھنٹے کی کمی ہوتی اور کاروبار بند اور لاکھون افراد بے روزگار نہ ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.