6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:29
پنجاب:خسرہ تاحال بے قابو،49 بچے مرض کا شکار
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا،صوبے بھر میں مزید انچاس بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راجن پور، جھنگ، راولپنڈی،گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید انچاس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدادآٹھ ہزار ایک سو اکیس تک جا پہنچی ہے،صوبے بھر میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد سینتیس جبکہ لاہور میں چھبیس ہو گئی ہے،ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا اسی بچے زیرعلاج ہیں۔