تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:49

ای سی پی:20 ہزار 743 کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا کام مکمل کرلیا ،ملک بھرسے موصولہ چوبیس ہزار چور انوے کاغذات نامزدگی میں سے بیس ہزارسات سوتینتالیس کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات دوہزار تیرہ کیلئے ملک بھر سے چوبیس ہزارچرانوے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں ،کاغذات نامزدگی موصول ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ،گزشتہ انتخابات میں پندرہ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے ، الیکشن کمیشن کو ملک بھرسے قومی اسمبلی کیلئے سات ہزار تین سو چونسٹھ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے سولہ ہزار سات سو تیس کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ،جن میں سندھ اسمبلی کیلئے چار ہزار تین سو نواسی،خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے دوہزار پانچ سو بائیس،بلوچستان اسمبلی کیلئے ایک ہزار چار سو انچاس اور پنجاب اسمبلی کیلئے ایٹھ ہزار تین سو ستر کاغذات موصول ہوئے ہیں۔۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک سو باسٹھ کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ، الیکش کمیشن نے ابتک بیس ہزار سات سو تینتالیس کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے ، قومی اسمبلی کیلئے موصول ہونے والے کاغذات میں سے چھ ہزارچار سو ستاسی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے چودہ ہزار دو سو چھپن کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جا چکی ہے ، سندھ اسمبلی کیلئے چودہ سو چودہ ،خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے بارہ سو ننانوے ، بلوچستان سے تین سو بیاسی اور وفاقی دارالحکومت سے ایک سو ایکس کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گء ہے جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک سو اٹھاون کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.