6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:20
ن لیگ کے چوہدری نثارکا ایچ ای سی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
آج نیوز - مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی نے تصدیق شدہ اسناد دکھانے کے باوجود کلیئرنگ سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین ایچ ای سی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی،جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تصدیق شدہ اسناد دکھانے کے باوجود کیلئرنگ سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا، اس لئے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جاوید لغاری کو طلب کیا جائے۔ درخواست میں چوہدری نثار نے بتایا کہ ان کا نام ایک سو نواسی افراد کی فہرست میں صدر ایصف علی زردی کے کہنے پر ڈالا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ انھوں نے تمام متعلقہ معلومات بروقت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کر دیں تھی،سپریم کورٹ میں دائر چوہدری نثار کی درخواست کی سماعت کل متوقع ہے۔