6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:29
مشرف پرن لیگ نے مک مکا کرلیا،عمران خان
آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کہتے ہیں نون لیگ نے مک مکا کرلیا۔پرویز مشرف کی پاکستان آمد پر نواز شریف کیوں خاموش ہیں۔کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے صدر زرداری پر تنقید اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست دانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائے،عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھتہ خوروں کا راج ہے مگر تحریک انصاف کرپشن میں ملوث نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کا کوئی عسکری ونگ ہے۔عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیں گے۔انہوں نے پرویز مشرف کی پاکستان آمد پر نواز شریف کیوں خاموش ہیں، لگتا ہے ن لیگ نے کوئی معاہدہ کرلیا۔عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔