6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:23
جے اے زمان گالف ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع
آج نیوز - پہلا جے اے زمان گالف ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔لاہور میں ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جمخانہ کلب میں ہونیوالے ایک روزہ ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے ایونٹس ہونگے جن میں لیڈیز،ویٹرنز ستر برس سے زائد،سنئیرز پچپن برس سے زائد اور ای مچورز کے ایونٹس شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پچانوے برس کی عمر میں گالف کھیلنے والے جے اے زمان کو خراج تحسین پیش کرنا اور گالف کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔