7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:52
کراچی سے مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد، چترال سے منظور
آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی کے این اے دو سو پچاس سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جبکہ جبکہ چترال کے حلقہ این اے بتیس سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ کراچی کے حلقہ این اے دو سو پچاس سے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف پر جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان اور دیگر کی جانب سے گیارہ اعتراضات داخل گئے گئے تھے۔ جن میں ججوں کی برطرفی و نظر بندی، اکبر بگٹی قتل کیس، بے نظیر بھٹو قتل کیس، لال مسجد کیس سمیت دیگر اعتراضات شامل تھے۔ریٹرننگ افسر نے پرویز مشرف کے کاغذات ججوں کی غیر قانونی نظربندی کے اعتراض پر مسترد کر دیئے۔ دوسری جانب چترال کے حلقہ این اے بتیس کے ریٹرننگ آفیسر سے پرویز مشرف پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔